جی ایچ کیو حملہ کیس:سزا یافتہ مجرم کا ضمانتی بانڈ جعلی، مقدمہ درج

جی ایچ کیو حملہ کیس:سزا یافتہ مجرم کا ضمانتی بانڈ جعلی، مقدمہ درج

مجرم آصف کی ضمانت کیلئے ضامن عمارنے فرد جمع کرایا جو تصدیق کرانے پر جعلی نکلا

راولپنڈی (خبر نگار)جی ایچ کیو حملہ کیس کے سزا یافتہ مجرم چودھری آصف علی کے ضامن کے خلاف جعلی شورٹی بانڈ جمع کرانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے حکم پر مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کیا گیا، عدالت کے اہلمد ظہیر عباس کی مدعیت میں درج مقدمہ میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 420، 468، 471شامل کی گئی ہیں، مقدمہ کے مطابق ملزم آغا عمار الحق نے مجرم چودھری آصف کی ضمانت کے لیے عدالت میں اراضی کا فرد بطور مچلکہ پیش کیا تھا جو تصدیق کے دوران جعلی ثابت ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں