پانی، بجلی، گیس بحران عذاب بن چکا

پانی، بجلی، گیس بحران عذاب بن چکا

کراچی (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پانی کا بحران عوام کے لیے عذاب بن چکا ہے اور سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹینکر مافیا شہریوں کو کھلے عام لوٹ رہا ہے مگر حکومت سندھ اور متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے شدید گرمی میں بجلی، گیس اور پانی سے محرومی کو عوام کے ساتھ ظلم قرار دیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا 18 برس میں پیپلز پارٹی کراچی کو ایک بوند اضافی پانی فراہم کرنے میں بھی ناکام رہی ہے ، جبکہ نیو حب کینال منصوبہ بھی عوام کے لیے ایک اور دھوکہ ثابت ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ پانی کی منصفانہ فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ، جس کے باعث شہری مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں اور ٹینکر مافیا بے لگام ہو چکا ہے ۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کاروبار، تعلیم اور گھریلو زندگی کو شدید متاثر کیا ہے ، جبکہ کراچی کے عوام بنیادی سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں اور حکمران صرف دعووں تک محدود ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا کہ اگر عوامی مسائل حل نہ کیے گئے تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں