جنڈیالہ شیر خان ـ:موٹرسائیکل سوار امتحانی پرچے چھین کرفرار

جنڈیالہ شیر خان ـ:موٹرسائیکل سوار امتحانی پرچے چھین کرفرار

نگران حل شدہ پیپر لے کر بینک جارہاتھا،واردات امتحانی سنٹر کے سامنے ہوئی انتظامی افسر وقوع کا جائزہ لینے پہنچ گئے ،پولیس ملزموں کی تلاش میں سرگرداں

شیخوپورہ (نمائندہ دنیا)نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نگران سے گورنمنٹ ہائی سکول جنڈیالہ شیر خان میں سیکنڈ ائیر (میتھ)کے امتحانی پرچے گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہو گئے ۔ سیکنڈ ائیر کے دوسرے ٹائم کا امتحان ختم ہونے کے بعد نگران حل شدہ پیپر اور دیگر کاغذات  لے کر بینک جمع کروانے جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسے روک کر گن پوائنٹ پر پرچے اور دیگر کاغذات چھین لئے ۔ اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر عمران ہرل، سی ای او ایجوکیشن نعیم عباس رانا اور دیگر انتظامی افسر رات گئے موقع پر پہنچ گئے ۔پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزموں کی تلاش جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں