اسلام آباد،پنجاب میں دکانیں رات 9،ریسٹورنٹس 11بجے تک بند کرنیکا نوٹیفکیشن جاری
لاہور،اسلام آباد(دنیا نیوز،خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت نے توانائی کے موثر استعمال اور تجارتی سرگرمیوں کے اوقات کار کو منظم کرنے کیلئے مارکیٹوں اور کاروباری مراکز کے نئے اوقات کار مقرر کر دئیے۔۔۔
جبکہ اسلام آبادضلعی انتظامیہ نے بھی کاروباری مراکز کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے ۔ پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز اب رات 9 بجے بند ہوں گے جبکہ شادی ہالز، مارکیاں اور دیگر کمرشل تقریبات رات 10 بجے تک جاری رہ سکیں گی۔حکومت نے ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور سبزی فروخت کرنے والی دکانوں کو رات 11 بجے تک بند کرنا لازمی قرار دیا ہے ۔ میڈیکل سٹورز، آئی ٹی کمپنیاں، تندور، جمز اور فیول سٹیشنز پر نئے اوقات کار کا اطلاق نہیں ہوگا۔