پی ٹی آئی کو دیوار سے لگایا جا رہا

 پی ٹی آئی کو دیوار سے لگایا جا رہا

کراچی (آئی این پی) تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے گلگت بلتستان انتخابات کی صورتحال پر ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں آج ایک ریاست، دو دستور کا عملی مظاہرہ دیکھا جا سکتا ہے۔۔۔

 جہاں ریاست تو ایک ہے مگر قوانین اور رویے مختلف نظر آ رہے ہیں، پی ٹی آئی کو دیوار سے لگایا جا رہا ۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی قیادت کو زبردستی باہر نکالا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب بلاول بھٹو، نواز شریف اور ان کے سیاسی ساتھیوں کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا حکومتی جماعتوں کو کھلی چھوٹ دی جا رہی ہے جبکہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی مہم چلانے سے روکا جا رہا ہے ، جو جمہوری اصولوں اور سیاسی مساوات کے منافی ہے ،یہ طرز عمل انتخابات میں واضح دہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان انتخابات کو صاف، شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدار بنایا جائے ،فارم 45 اور 47 دونوں تحریک انصاف کے ہوں گے اور گلگت بلتستان میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں