سری لنکا کیساتھ دفاعی تعاون کیلئے پرعزم
اسلام آباد (اے پی پی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔۔۔
ہم دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تعلیمی، دفاعی اور عوامی سطح پر تعاون کے مزید فروغ کے لیے پرعزم ہے ۔ دفتر خارجہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت خارجہ میں سری لنکا کے نیشنل ڈیفنس کالج کے ایک اعلی سطح کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جو اپنے مطالعاتی غیر ملکی دورے کے سلسلے میں پاکستان آیا ہے ۔ ملاقات میں وفد کو پاکستان کی خارجہ پالیسی، خطے کو درپیش چیلنجز اور علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کے موقف کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کے دورے کو دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط اور فہم و ادراک کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔