راولپنڈی:سرچ آپریشن، دو افغان خاندانوں کے 10 افراد گرفتار

راولپنڈی:سرچ آپریشن، دو افغان خاندانوں کے 10 افراد گرفتار

دونوں خاندان پولیس کوقیام کی دستاویزات پیش نہ کرسکے ،افغان مہاجر سنٹر منتقل

راولپنڈی (خبر نگار)رتہ امرال پولیس نے غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران دو افغان خاندانوں کے دس افراد کو گرفتارکر لیا، افغان باشندوں کے پاس پاکستان میں قیام سے متعلقہ کسی بھی قسم کی کوئی دستاویزات موجود نہیں تھیں، حراست میں لیے جانے والوں میں محمد حسین، اسکی اہلیہ ہما بی بی، دوبیٹے سومہ، ریحان اور بیٹی علیشاء،شریف خان، اسکی اہلیہ زومینہ خان، بیٹے بنیامین ،ابراہیم اور بیٹی بی بی حنیفہ بھی شامل ہیں،گرفتارافغان باشندوں کو قانونی کارروائی کے لیے افغان مہاجر سنٹر منتقل کردیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں