محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ایک اور اہم ملاقات

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ  سے ایک اور اہم ملاقات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے ایک اور اہم ملاقات ہوئی ہے۔

وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ اجلاس کے لیے کرغستان میں ہیں، ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی بھی وہاں موجود ہیں۔شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ کا اجلاس6 جون تک بشکیک میں جاری رہے گا۔ اس دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ کی سائیڈ لائن پر ملاقاتیں متوقع ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں