قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس 8جون کو طلب
وزیر اعظم صدارت کریں گے ،چاروں وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے
اسلام آباد(کامرس رپورٹر)قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 8جون کو طلب کر لیا گیا ، اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی معاشی ترجیحات کا تعین کیا جائے گا۔ کونسل کے سامنے مجموعی طور پر 4 ہزار 715 ارب روپے کا قومی ترقیاتی بجٹ پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت این ای سی اجلاس میں وفاقی وزرا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیرِاعظم آزاد کشمیر اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب شریک ہوں گی۔ مالی سال 2026۔27کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر غور کے ساتھ معاشی اشاریوں اورترقیاتی اہداف کی منظوری متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام، زرعی، صنعتی و سماجی شعبوں کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔