پاک چین دوستی مضبوط شراکت داری کی علامت:چینی اخبار
اسلام آباد (اے پی پی) پاک چین دوستی سٹریٹجک تعاون،باہمی اعتماد، مشترکہ مفادات اور طویل عرصے پر مشتمل شراکت داری پر قائم ہے ۔
معروف چینی جریدے گلوبل ٹائمز کے مطابق گزشتہ 75 سال سے عالمی سطح پربدلتے حالات، سیاسی تبدیلیوں اور معاشی اتارچڑھا کے باوجود پاک چین دوستی انتہائی مضبوط ہے ۔بین الاقوامی تعلقات مفادات سے جڑے ہیں مگر پاک چین دوستی پائیداراعتماد کی ایک منفرد مثال ہے ۔تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان اور چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے ۔ پاک چین تعلقات صرف معاشی فائدے پر نہیں بلکہ ایک گہری سٹریٹجک اور جذباتی وابستگی پر مبنی ہیں ۔