حکومت صومالیہ میں یرغمال پاکستانی فوری رہا کرائے :حافظ نعیم

حکومت صومالیہ میں یرغمال  پاکستانی فوری رہا کرائے :حافظ نعیم

لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے پاکستانی شہریوں کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دس پاکستانی شہری گزشتہ 45 دن سے بحری قزاقوں کی قید میں ہیں، جس کے باعث ان کے اہلخانہ شدید اضطراب اور پریشانی میں مبتلا ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق یرغمالیوں کی صحت مسلسل بگڑ رہی ہے اور انہیں پینے کے لیے زنگ آلود پانی دیا جا رہا ہے ، جس سے ان کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کو اس معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے فوری اور موثر سفارتی و عملی اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ ان شہریوں کی بحفاظت جلد واپسی یقینی بنائی جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے اور بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں