بجٹ مذاکرات،بلاول کا صدرزرداری سے مشاورت کا فیصلہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بجٹ مذاکرات کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے درمیان رابطوں میں تیزی آگئی ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے صدر مملکت آصف زرداری سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے ملاقات سے قبل صدر کیساتھ مشاورت کا فیصلہ کیا ، وہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم ختم کرنے کے بعد آج اسلام آباد پہنچیں گے تاہم آج ہی ان کی کراچی روانگی بھی متوقع ہے ۔ وہ کراچی میں قیام کے دوران صدر مملکت سے مشاورت کریں گے ،ذرائع کے مطابق بجٹ سیشن سے قبل وزیراعظم سمیت دیگر حکومتی شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان بھی موجود ہے ۔