گلگت بلتستان :ترقیاتی بجٹ میں 27 فیصد اضافے کی تجویز
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئندہ مالی سال گلگت بلتستان کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 27.32 فیصد کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے، یہ اضافہ گلگت بلتستان کے رواں مالی سال کے نظرثانی ترقیاتی بجٹ میں تجویزکیا گیا جب کہ اصل ترقیاتی بجٹ کے مقابلے میں گلگت بلتستان کیلئے 5.26 فیصد اضافہ بنتا ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال گلگت بلتستان کا ترقیاتی بجٹ 39 ارب روپے سے زائد تجویز کیا گیا ہے جب کہ نظرثانی ترقیاتی بجٹ 30ارب67 کروڑروپے مختص ہے ۔دستاویز کے مطابق رواں مالی سال گلگت بلتستان کیلئے 37 ارب10کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ رکھا گیا تھا، آئندہ مالی سال گلگت بلتستان کیلئے بلاک الوکیشن/اے ڈی پی کی مدمیں23 ارب روپے ، وزیراعظم کے خصوصی پیکیج کے تحت 4 ارب ،نلتر ہائیڈرو پاورکے 16 میگاواٹ منصوبے کی تعمیرکے لیے 2 ارب 20 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔