محفوظ خوراک کی فراہم مشترکہ ذمہ داری صدر / وزیراعظم

محفوظ خوراک کی فراہم مشترکہ ذمہ داری صدر / وزیراعظم

غذائی تحفظ معیار کے مؤثر نفاذ کیلئے اداروں کے درمیان تعاون ناگزیر:زرداری آئیے خوراک ، قدرتی وسائل کی قدر اور تحفظ کا تجدید عہد کریں، شہباز شریف

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، نامہ نگار )عالمی یومِ تحفظِ غذا کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ غذائی تحفظ کے معیار کے مؤثر نفاذ کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مسلسل تعاون ناگزیر ہے ۔ اس موقع پر وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا محفوظ غذا کی فراہمی حکومتوں، ریگولیٹری اداروں، پیداوار کنندگان، پروسیسرز، ٹرانسپورٹرز، خوراک سے وابستہ کارکنوں اور صارفین کی مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا جب غذائی تحفظ کے معیارات پر عمل نہیں کیا جاتا تو اس کے نتیجے میں بیماریوں کا پھیلاؤ، آمدنی میں کمی، علاج معالجے کے اضافی اخراجات اور تعلیم و روزگار میں رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں، اس لیے صارفین کو ان خطرات سے محفوظ رکھنا نہ صرف حکومت کی ذمہ داری بلکہ عوامی اعتماد کا تقاضا بھی ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا غیر محفوظ خوراک سے پیدا کردہ بیماری اور غذائی قلت کا سد باب ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ اس موقع پر میں وفاقی و صوبائی حکومت، کسان، جامعات، تحقیقی اداروں، نجی شعبے ، سول سوسائٹی، ذرائع ابلاغ، ترقیاتی شراکت داروں اور ہر شہری سے اپیل کرتا ہوں کہ محفوظ، مضبوط غذائی نظام کی تشکیل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں