پنجاب اسمبلی کااجلاس آج ، ایجنڈا جاری
لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی کے 42ویں اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
اجلاس کی پہلی نشست آج دوپہر 2 بجے ہوگی جس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کرینگے ، ایجنڈے کے مطابق پانچ تحریک التواء کار بھی زیر بحث آئیں گی۔ پنجاب فوڈ سیفٹی لاء (ترمیم)آرڈیننس 2026 اور پنجاب جوڈیشل اکیڈمی (ترمیم)آرڈیننس 2026 ایوان میں پیش کیے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ 10 نئے مسودہ قوانین بھی متعارف کرائے جائیں گے ۔