دارالعلوم حقا نیہ اکوڑہ خٹک کے علماء کی قربانی تاریخ کے سنہری حروف میں لکھی جائے گی :مولانا فضل الرحمن
نوشہرہ (نمائندہ دنیا)جمعیت علما اسلام(ف ) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں بد امنی کی فضا قائم ہے۔
ملکی حالات پر عام آدمی کو تشویش ہے ، رئیس دار الافتا شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی سیف اللہ حقانی کی ناگہانی وفات نے ہمارے غم میں مزید اضافہ کردیا ، دارالعلوم حقانیہ کے علما کی قربانی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی جا ئے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا مفتی سیف اللہ حقانی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقعہ پر گفتگو کرتے کیا ۔