تما م مسائل کا حل پرامن آئینی سیاسی جدوجہد :ایمل ولی

 تما م مسائل کا حل پرامن آئینی سیاسی جدوجہد :ایمل ولی

مسائل کبھی لشکر کشی یا مسلح گروہ تشکیل دینے سے حل نہیں ہونگے اپنے تحفظ کے لئے ہتھیار اٹھانا عوام کا کام نہیں ہے ، صدر اے این پی

پشاور( نیوز ایجنسیاں )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ تما م مسائل کا حل پرامن آئینی سیاسی جدوجہد میں ہے ، پشتونوں کے مسائل کبھی بھی لشکر بنانے یا مسلح گروہ تشکیل دینے سے حل نہیں ہوں گے ، عوامی نیشنل پارٹی کا یہواضح اور اصولی مؤقف ہے کہ ہم سب ریاست کے آئینی ڈھانچے اور انتظام کے پابند ہیں اور ریاست کے مقابلے میں لشکر کشی یا طاقت کے استعمال سے کوئی کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی۔ ہماری تمام تر جدوجہد اور حقوق کے حصول کی کوششیں ریاست کے آئینی دائرہ کار کے اندر ہی ہیں ، بیان میں انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں طاقت کے استعمال کا اختیار اور بندوق صرف اور صرف ریاست (سرکار)کے پاس ہونی چاہیے ،سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ اپنے تحفظ کے لئے ہتھیار اٹھانا عوام کا کام نہیں ہے ، جب ہم ریاست کو پابندی سے ٹیکس دیتے ہیں اور ایک شہری کی حیثیت سے اپنی تمام تر قانونی ذمہ داریاں پوری کرتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں