گو جرہ :شادی کے دوران 6سالہ بچہ نہر میں گر کر جاں بحق
گوجرہ (نمائندہ دنیا )شادی کی تقریب کے دوران چھ سالہ بچہ نہر میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔چک نمبر 348 ج ب مقبول پور کا رہائشی صداقت علی اپنے بچے دانیال کے ہمراہ بائی پاس روڈ پر واقع میرج ہال میں شادی کی تقریب میں آیا ہوا تھا۔
کہ اس دوران بچہ اچانک ہال سے باہر نکل گیا اور ہال کے سامنے سے گزرنے والی راجباہ میں گر گیا۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو نہر سے بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچے کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔سٹی پولیس گوجرہ نے لاش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔بچے کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور والدین پر غشی کے دورے پڑنے لگے ، جس سے پورے گاؤں کی فضا سوگوار ہو گئی۔