اسلام آباد:جعلی سفری ریکارڈپر جرمنی جانیوالا افغان شہری آف لوڈ

اسلام آباد:جعلی سفری ریکارڈپر جرمنی جانیوالا افغان شہری آف لوڈ

اسلام آباد (اے پی پی) ایف آئی اے امیگریشن حکام نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی سفری ریکارڈ اور مشتبہ دہری شناخت کے ثبوت ملنے پر جرمنی جانے والے ایک افغان شہری کو آف لوڈ کر دیا۔

حکام کے مطابق مسافر محیظ اﷲ خان کے پاسپورٹ پر روانگی کی جعلی مہر پائی گئی جبکہ آئی بی ایم ایس میں اس سے متعلق کوئی سفری ریکارڈ دستیاب نہیں تھا۔ مسافر کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں