سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ،مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر الزامات کیس میں مسلسل عدم پیشی پر وزیراعلیٰ پختو نخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
سول جج عباس شاہ کی عدالت نے سہیل آفریدی کے خلاف کیس کی گزشتہ روز سماعت کی،عدالتی طلبی کے باوجود سہیل آفریدی عدالت پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقراررکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا اورکیس کی مزید سماعت 18 جون تک ملتوی کردی۔سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔