وزیر اعظم کی چودھری نثار سے ملاقات،عیادت کی ،خوشدامن کے انتقال پر اظہارتعزیت
اسلام آباد(نامہ نگار )وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر سیاسی رہنما چو دھری نثار علی خان کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔۔۔
ان کی عیادت کی اور خوشدامن کے انتقال پر ان سے اظہار افسوس کیا ،وزیراعظم نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی،ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔