یکم محرم 17 جون کو ہوگی ،15جون کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں ،محکمہ موسمیات

 یکم محرم 17 جون کو  ہوگی ،15جون کو چاند نظر آنے  کا امکان نہیں ،محکمہ موسمیات

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )محکمہ موسمیات نے کہا نئے چاند کی پیدائش 15 جون کو صبح 7 بج کر54 منٹ پرہوگی اوراس روزملک بھر میں چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔۔۔

 15 جون کو ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم صاف یا ہلکے بادل رہنے کی توقع ہے ، رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق نیا چاند 15 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہوگا تاہم اسی روز غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 12 گھنٹوں سے بھی کم ہوگی جبکہ ہلال کی رویت کیلئے عموماً چاند کی عمر 18 گھنٹے سے زائد ہونا ضروری ہے ۔ یکم محرم الحرام 1448 ہجری بدھ 17 جون کو ہو گی تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریگی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں