ای او بی آئی پنشنرز کو 9ماہ میں54 ارب 29 کروڑ کی ادائیگیاں
اسلام آباد(اے پی پی)اقتصادی سروے 2025-26 کے مطابق ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی )نے مالی سال 2025-26 کے پہلے نو ماہ کے دوران پنشنرز کو مختلف مدات میں 54.29 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کیں۔۔۔
جس سے لاکھوں مستحق افراد کو مالی سہارا فراہم ہوا۔سروے رپورٹ کے مطابق جولائی 2025 سے مارچ 2026 تک ای او بی آئی کی جانب سے مجموعی طور پر 54 ارب 29 کروڑ 24 لاکھ 50 ہزار روپے پنشن اور دیگر فوائد کی مد میں تقسیم کیے گئے ۔