شہری لیاری انٹرنیشنل سٹیڈیم میں بڑی سکرین پر فٹ بال میچز انجوائے کریں،بلاول کا پیغام
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے عوام کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
جس میں انہوں نے شہر کے نوجوانوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے کہا ہے کہ فٹبال ورلڈکپ کے سلسلے میں شہری لیاری کے انٹرنیشنل سٹیڈیم تشریف لائیں اوربڑی سکرین پر تمام میچز انجوائے کریں۔