اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس،نجکاری عمل مزید آگے بڑھانے کیلئے ضروری فیصلے کیے گئے
اسلام آباد(اے پی پی)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا۔
کمیٹی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (PIACL) کے حصص کی فروخت کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے لیے درکار اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے متعلق امور اور خریدار کی جانب سے ٹرانزیکشن فریم ورک کے تحت پیش کی گئی درخواستوں پر غور کیا گیا۔ نجکاری کے عمل کو مزید آگے بڑھانے کے لیے ضروری فیصلے کیے گئے۔