فیفا ورلڈ کپ:ٹرمپ کو فاتح ٹیم کیساتھ جشن منانے ، ٹرافی دینے کی اجازت مل گئی

فیفا ورلڈ کپ:ٹرمپ کو فاتح ٹیم کیساتھ جشن منانے ، ٹرافی دینے کی اجازت مل گئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ورلڈ کپ فائنل میں فاتح ٹیم کو ٹرافی دینے اور ٹیم کے ساتھ جشن منانے کی اجازت مل گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر 19 جولائی کو میٹ لائف سٹیڈیم نیو جرسی میں شیڈول ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں فاتح ٹیم کے ساتھ سٹیج پر جشن منا سکیں گے ۔ ذرائع کے مطابق فیفا کو ڈونلڈ ٹرمپ کے پریزنٹیشن پروٹوکول کو توڑنے اور براہِ راست فاتح کپتان کو ٹرافی دینے پر کوئی اعتراض نہیں۔امریکی صدر کو مبینہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے کہ فیفا چاہتا ہے کہ وہ ورلڈ چیمپئنز کو ٹرافی دیں۔مزید برآں، ٹیم کے جشن مناتے وقت وہ پوڈیم پر موجود بھی رہ سکیں گے ۔واضح رہے اس سے پہلے وہ گزشتہ برس میٹ لائف سٹیڈیم میں ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل میں فاتح چیلسی کو ٹرافی دے کر ان کے جشن میں شریک ہوئے تھے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں