’’اور امن کی بات ہو تو،آگ میں پھول کھلاتے ہیں ہم‘‘، شہباز شریف کے خطاب کا اشعار پر اختتام
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنی تقریر کے بعد اشعار سے قبل کہاکہ میں ہمیشہ یہ بات کہتا تھا جسے اﷲ نے ایک مرتبہ پھر سچ ثابت کر دکھایا۔
انہوں نے اشعار پڑھے کہ ’’جب اپنا قافلہ عزم و یقیں سے نکلے گا، جہاں سے چاہیں گے رستہ وہیں سے نکلے گا، وطن کی مٹی مجھے ایڑیاں رگڑنے دے ،مجھے یقیں ہے چشمہ یہیں سے نکلے گا، ہم نے آج جیتا ہے وہ امتحان، دنیا میں گونجتا ہے نام پاکستان، جب ہم پر کوئی حملہ کردے تو،دشمن کو دھول چٹاتے ہیں ہم،اور امن کی بات ہو تو،آگ میں پھول کھلاتے ہیں ہم‘‘وزیر اعظم کے ان اشعار پر ایوان نے بھرپور انداز میں خیر مقدم کیا ،ارکان نے ڈیسک بجائے اور شیر شیر کے نعرے لگائے۔