ایف سی کالج ہاسٹل پر مبینہ قبضہ، حکومت سے جواب طلب

ایف سی کالج ہاسٹل پر مبینہ قبضہ، حکومت سے جواب طلب

ہائیکورٹ نے تاحکم ثانی قبضہ اور بورڈ آف ریونیو کے شوکاز نوٹس پر عملدرآمد روک دیا

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے ایف سی کالج یونیورسٹی ہاسٹل پر حکومت کے مبینہ قبضے کے خلاف درخواست پر حکومت پنجاب،بورڈ آف ریونیو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کرلیا،عدالت نے تاحکم ثانی ہاسٹل کی جگہ پر حکومت پنجاب کے قبضے کو روکتے ہوئے بورڈ آف ریونیو کے شوکاز نوٹس پر عملدرآمد روک دیا، رجسٹرار ڈاکٹر نیئر فردوس نے موقف اپنایا کہ کالج کیلئے حکومت پنجاب نے 1915 میں جگہ لیز پر دی ، کالج کے 9 ہاسٹل ہیں ،ایک ہاسٹل نیلا گنبد میں 11کنال 11 مرلہ پر ہے ،اب اس ہاسٹل کی اراضی کو حکومت نے غیر قانونی اپنی تحویل میں لینے کا شوکاز نوٹس دیا ہے ،قانون کے تحت اراضی واپس نہیں لی جا سکتی،استدعا ہے کہ عدالت ہاسٹل کی اراضی کو واپس لینے کے حکومت پنجاب کے شوکاز نوٹس دینے کے اقدام کو کالعدم قرار دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں