بلوچستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں عروج پر، گرائونڈز بھرگئے
وزیرِ اعلیٰ فٹبال گولڈ کپ کاناک آوٹ مرحلہ ،شائقین میں جوش وخروش
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)بلوچستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں ایک بار پھر زور پکڑ گئیں،وزیرِ اعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ 2026 کے ناک آوٹ مرحلے کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، فٹبال گراونڈز ایک بار پھر تماشائیوں سے بھر گئے اور شائقین کا جوش و خروش عروج پر جا پہنچا۔اس ٹورنامنٹ میں صوبے بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہیں اور ہر میچ میں شاندار کھیل دیکھنے کو مل رہا ہے ،ان مقابلوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا سنہری موقع فراہم کیا ہے اور بلوچستان میں کھیلوں کا ماحول ایک بار پھر زندہ ہو گیا ہے ۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ فٹبال گولڈ کپ جیسے مقابلے نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہیں ،اس طرح کے ٹورنامنٹس ڈویژنل اور ضلعی سطح پر بھی باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں۔