خیبرپختونخوا اسمبلی:بجٹ منظور تمام کٹوتی تحاریک مسترد
پشاور (اے پی پی، آئی این پی) خیبرپختونخوا اسمبلی نے آئندہ مالی سال 27-2026 کا بجٹ منظور کرلیا۔ وزیر قانون و خزانہ آفتاب عالم اور متعلقہ وزرا نے سالانہ ترقیاتی پروگرام اور 66 مطالبات زر کیلئے الگ الگ تحاریک پیش کیں۔
ایوان نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ترامیم کی بھی منظوری دی جس میں ایوان کے لیے مطالبات زر کی مد میں 62 کروڑ 79 لاکھ کی منظوری شامل ہے ۔ محکمہ خزانہ کیلئے 14 ارب 73 کروڑ، محکمہ داخلہ کیلئے 4 ارب 56 کروڑ سے زائد، پولیس کیلئے ایک کھرب 38 ارب، اعلیٰ تعلیم کیلئے 52 ارب 46 کروڑ اور صحت کیلئے مطالبات زر کی مد میں دو کھرب 62 ارب 62 کروڑ روپے ، محکمہ مواصلات کیلئے 7 ارب 77 کروڑ روپے ، آبپاشی کیلئے 11 ارب 27 کروڑ روپے ، معدنی ترقی کیلئے دو ارب 27 کروڑ اور بہبود آبادی کیلئے ایک ارب 24 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔