امن دشمنوں کو شکست دیں گے
لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اتحاد کی قوت سے امن کے دشمنوں کو شکست دیں گے اور ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔
وہ مسلم لیگ (ق)بلوچستان کے وفد سے گفتگو کررہے تھے ، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال،بلوچستان کے معاملات اور پارٹی کے تنظیمی امور پر بات چیت کی گئی،چودھری شجاعت نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کی مسلح افواج کا کلیدی کردار ہے ، پاکستان کی بہادر افواج ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے لازوال قربانیاں دے رہی ہیں۔