فنانس ایکٹ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری وفاقی بجٹ پر یکم جولائی سے عملدرآمد
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ 2026-27 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے بعد نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ پر یکم جولائی سے باقاعدہ عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں شامل تمام ٹیکس اقدامات، ڈیوٹیز اور مالیاتی فیصلے یکم جولائی سے نافذ العمل ہوں گے ۔گزٹ نوٹیفکیشن کے اجرا کے ساتھ ہی فنانس ایکٹ 2026-27 قانونی حیثیت اختیار کر گیا ہے اور نئے مالی سال کے بجٹ پر عملدرآمد کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔