8یوم میں ڈیڑھ لاکھ عازمین کی حج در خوا ستیں آن لائن رجسٹرڈ

 8یوم میں ڈیڑھ لاکھ عازمین کی  حج در خوا ستیں آن لائن رجسٹرڈ

اسلام آباد(سید قیصر شاہ)وزارت مذہبی امور نے نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تیار کردہ آن لائن حج پورٹل کے ذریعے صرف آٹھ دنوں میں ایک لاکھ پچاس ہزار حج درخواستوں کی رجسٹریشن کا ہدف عبور کر لیا ۔

اگلے مرحلے میں حج واجبات کی ادائیگی کو بھی مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کر دیا جا ئیگا جس کیلئے کام آخری مراحل میں ہے ۔ منصوبے کے تحت عازمین حج آن لائن حج پورٹل یا موبائل ایپ ’’پاک حج‘‘ کے ذریعے گھر بیٹھے اپنے حج واجبات ادا کر سکیں گے ، اس مقصد کے لیے ون لنک کے ذریعے حج واجبات کی وصولی کا جدید نظام متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے بعد عازمین حج کو بینکوں یا دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے ۔وزارت مذہبی امور نے آن لائن حج پورٹل اور پاک حج موبائل ایپ میں متعدد نئے فیچرز بھی متعارف کروا دئیے ہیں جن کے ذریعے درخواست گزار اب صرف ایک کلک سے اپنی درخواست کا سٹیٹس و دیگر تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں