محسن نقوی کی چیئرمین پی سی بی تعیناتی کیخلاف درخواست پر تقرری کے رولز طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالدنے وزیر داخلہ محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کیخلاف درخواست پر تقرری کے رولز طلب کرلئے۔
عدالت نے درخواست گزار کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کاتقررنامہ بھی 3 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے درخواست گزار وکیل کی مداخلت پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا اگر آپ بار بار مداخلت کریں گے تو آپ کو جرمانہ کر دیں گے ۔وکیل نے موقف اپنایا کہ سینیٹر کابینہ کے سوا کوئی دوسرا انتظامی عہدہ نہیں لے سکتا۔