آٹا مزید مہنگا، 20 کلو کا تھیلا 2900 روپے تک فروخت
کراچی میں سب سے زیادہ مہنگا،اسلام آباد، کوئٹہ ،خضدارمیں 2800،راولپنڈی 2747 روپے میں مل رہا ملتان 2420 ، گوجرانوالہ،بہاولپور 2400 ،سیالکوٹ2333 ،لاہور میں 2250 میں دستیاب: ادارہ شماریات
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2900 روپے تک پہنچ گئی۔کراچی کے شہری ملک میں سب سے زیادہ مہنگا آٹا خرید رہے ہیں۔ کراچی میں 20کلو تھیلے کی قیمت 2900، اسلام آباد، کوئٹہ اور خضدار میں 2800 جبکہ پشاور میں2750 روپے تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2747 ، حیدرآباد میں 2740 ،بنوں میں 2700، سکھرمیں2560، لاڑکانہ میں 2500، ملتان میں 2420 ، گوجرانوالہ،بہاولپور میں 2400 ،سیالکوٹ میں 2333روپے ، فیصل آباد میں 2300 جبکہ لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت2250 روپے تک اور سرگودھا میں قیمت 2240 روپے تک ہے ۔