ایچ آئی وی کیسز ایک سنگین مسئلہ

ایچ آئی وی کیسز ایک سنگین مسئلہ

کراچی(سٹاف رپورٹر، آئی این پی)وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی کیسز ایک سنگین مسئلہ ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی نے کہا کہ اب تک 78 بچوں کا ڈیٹا سامنے آیا ہے،یہ چھوٹا مسئلہ نہیں ہے کسی نہ کسی کی کوتاہی ہوگی اور اس کے مرتکب جو بھی افسر ، ڈاکٹرز یا پیرا میڈیکل سٹاف ہوگا اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم متاثرہ بچوں کے اہلخانہ کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ محکمہ محنت اور سندھ حکومت ان بچوں کے علاج معالجہ سمیت کسی بھی متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،اس معاملہ کی تہہ تک پہنچیں گے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں