مذموم عزائم ناکام بنا دینگے
اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بعض عناصر لاپتہ افراد اور عوامی حقوق کی آڑ میں نوجوانوں کو تشدد پر اکسانے اور ریاست مخالف بیانیہ پروان چڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔۔۔
تاہم ایسے مذموم عزائم کو ناکام بنا دینگے ،پاکستان کی انتہائی پیشہ ورانہ، منظم اور باصلاحیت مسلح افواج، پیرا ملٹری فورسز، پولیس اور لیویز کی موجودگی میں چند پرتشدد عناصر ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر منعقدہ اوپن ایکس اسپیس کے دوران مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔