خانیوال،شالیمار ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی، مسافر محفوظ

خانیوال،شالیمار ایکسپریس  پٹڑی سے اتر گئی، مسافر محفوظ

ملتان ،خانیوال(خصوصی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر) خانیوال کے قریب شالیمار ایکسپریس کی ڈائننگ کار پٹری سے اتر گئی، تمام مسافر محفوظ رہے۔

تفصیل کے مطابق ڈاؤن شالیمار ایکسپریس کی ڈائننگ کار خانیوال پہنچنے سے قبل تکنیکی خرابی کے باعث پٹری سے اتر گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ معمولی نوعیت کا حادثہ تھا جس میں کسی مسافر کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور تمام مسافر محفوظ رہے ۔حادثے کے فوری بعد ریلیف ٹرین جائے وقوعہ کے لئے روانہ کر دی گئی جبکہ متعلقہ ریلوے افسر اور عملہ موقع پر پہنچ کر بحالی کے کام میں مصروف ہو گئے ۔ شالیمار ایکسپریس لاہور سے کراچی جا رہی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں