رو اں سال کے پرائیویٹ حجاج سے 20 جولائی تک فیڈ بیک طلب
حجاج کو تمام شکا یات دستاویزی ثبوت کیسا تھ وزار ت مذہبی امور بھیجنے کی ہدایت پرائیویٹ حج کمپنیوں کے لا ئسنس کی تجدید کا فیصلہ کارکردگی کی بنیاد پر کیا جا ئیگا ،ا علامیہ
اسلام آباد (سیدقیصرشاہ)وزارت مذہبی امور نے رو اں سال کے پرائیویٹ حجاج کرام سے فیڈ بیک طلب کر لیا۔حجاج کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے منظم یا شیئر ہولڈر کمپنی کے خلاف شکایات، اعتراضات یا تجاویز ،ثبوت اور دستاویزی شواہد کے ساتھ20جولا ئی تک وزارت کو ارسال کریں ،موصولہ شکایات کی جانچ مقررہ طریقہ کار کے مطابق کی جائے گی ،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمپنیوں کے لائسنس کا فیصلہ اب کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا۔ شکایات کو لائسنس کی تجدید، منسوخی کے عمل میں مدنظر رکھا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور نے منظم کی شیئر ہولڈر کمپنیوں سے 5 فیصد پرفارمنس گارنٹی حاصل کر رکھی ہے ۔حجاج کرام اپنی شکایات بذریعہ ڈاک یا ای میل 20 جولائی 2026 تک ارسال کرسکتے ہیں ، مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی شکایات قابل سماعت نہیں ہوں گی۔