کامیڈین اللہ رکھا پیپسی انتقال کر گئے

کامیڈین اللہ رکھا پیپسی انتقال کر گئے

لاہور (اے پی پی) معروف کامیڈین اور سٹیج اداکار اﷲرکھا پیپسی50 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔اہل خانہ کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑاجو جان لیوا ثابت ہوا۔

اﷲرکھا نے اپنے منفرد مزاحیہ انداز،برجستہ مکالموں اور جاندار اداکاری کے باعث شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ انہوں نے متعدد سٹیج ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور مخصوص مزاح سے شائقین کے دل جیتے ۔انہوں نے سٹیج کے علاوہ مختلف ٹی وی مزاحیہ پروگراموں اور ڈراموں میں بھی پرفارم کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں