عوام دوست عدالتی نظام ترجیحات میں شامل:چیف جسٹس
ضلعی عدلیہ انصاف فراہمی کا بنیادی ستون، عوام کی کثیر تعداد مستفید:یحیی آفریدی عدالتی خدمات کو زیادہ موثر، شفاف اور عوام دوست بنایا جا رہا ہے :وفد سے گفتگو
اسلام آباد (اے پی پی)چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے کہا کہ عدلیہ کا اصلاحاتی ایجنڈا ایسا نظام انصاف تشکیل دینا ہے جو عوام دوست، شفاف، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اور موثر ہو تاکہ عوام کو بروقت اور آسان انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔ انہوں نے یہ بات اڑان اوورسیز پاکستانیز سمر سکالرز پروگرام 2026 کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ ضلعی عدلیہ انصاف کی فراہمی کا بنیادی ستون ہے اور عوام کی بڑی تعداد کو براہ راست انصاف فراہم کرتی ہے ۔ نیشنل جوڈیشل (پالیسی میکنگ) کمیٹی عدالتی اصلاحات اور انصاف کے شعبے میں ادارہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دے رہی ہے ۔ عدالتی خدمات کو زیادہ موثر، شفاف اور عوام دوست بنایا جا رہا ہے ۔