کوئٹہ میں کھلونابم پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق
کوئٹہ(کرائم رپورٹر) کوئٹہ کے نواح سریاب میں تھانہ کیچی بیگ کے علاقے میں بچوں کو میدان میں کھیلتے کھلونا نما چیز ملی اوراس سے کھیلنے کے د وران اچانک زوردار دھماکا ہو گیا۔۔۔
جس سے 2بچے موقع پر جاں بحق ، ایک شدید زخمی ہو گیا۔جاں بحق بچوں کی عمریں 8 سے 13 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گئی ،لاشیں اور زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔