اڈیالہ روڈ دھرنے میں پی ٹی آئی کارکن لڑ پڑے ، 2نوجوان منشیات استعمال کرنے کے الزا م میں گرفتار
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے کار کن راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر دھرنے کے دوران آپس میں الجھ پڑے ، دھرنے میں موجود خواتین نے بیچ بچاؤ کرایا لیکن بعد ازاں دوبارہ تصادم کے دوران فریقین میں مکے چل گئے۔۔۔
ایک نہتے کارکن کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، کپڑے پھاڑ دئیے ،تصادم اس وقت ہوا جب کارکنوں کا ایک گروپ علیمہ خان سے ملنے آیا تو دوسرے گروپ نے انہیں آگے آنے سے روک دیا،پولیس ذرائع کے مطابق بعد ازاں اڈیالہ جیل فیکٹری ناکے کے دھرنے سے دو کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا، دونوں پر سرعام مبینہ طور پر منشیات استعمال کرنے کا الزام ہے۔