این سی سی آئی اے کی پنجاب میں کارروائیاں جاری، 10 ملزم گرفتار

این سی سی آئی اے کی پنجاب میں  کارروائیاں جاری، 10 ملزم گرفتار

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے)این سی سی آئی اے نے پنجاب بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے سائبر جرائم میں ملوث 10 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملتان میں کارروائی کے دوران سوشل میڈیا فراڈ اور جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے 6 ، فیصل آباد سے 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے موبائل فونز، سمیں بھی برآمد کر لیں۔علاوہ ازیں لاہور میں جعلی قرض سکیموں اور ویزا فراڈ کے دو مقدمات درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں