دہشتگردوں کو پہاڑوں پر ہونے کا ایڈوانٹج تھا:شاہد رند

دہشتگردوں کو پہاڑوں پر ہونے کا ایڈوانٹج تھا:شاہد رند

آئیڈیل صورتحال نہیں ،بہت چیلنجز،مزید آپریشنز کرنے پڑے تو کریں گے سرفراز بگٹی نے کہا وہ بیٹھ کر انتظار نہیں کرینگے ،دنیا مہر بخاری کیساتھ میں گفتگو

لاہور(دنیا نیوز )دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ گزشتہ رات دہشتگردی واقعہ کی اطلاع ملی، زیارت ڈسٹرکٹ سے 2 تھانوں کی نفری کو روانہ کیا گیا، زیارت پولیس نے بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا، دہشتگردوں کی بڑی تعداد پہاڑوں پر موجود تھی، پہاڑوں پر موجود دہشتگرد گھات لگا کر بیٹھے تھے ، جس کا انہیں ایڈوانٹج حاصل تھا، فوری طور پر ایف سی، سی ٹی ڈی، اے ٹی ایف کوبھیجا گیا، یہ مانگی ڈیم پراجیکٹ پر حملہ کیا گیا تھا، مقابلہ کافی دیر تک جاری رہا، دوران آپریشن زیارت پولیس کے 2 افسر سمیت 9 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

اگر کہا جائے کہ وہاں کوئی آئیڈیل صورتحال ہے تو ایسا نہیں ہے ، ہمیں بہت چیلنجز کا سامنا ہے ، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی خود گرائونڈ پر موجود اور شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی جب وہاں جا رہے تھے ، انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا، وزیر اعلیٰ، وزیر داخلہ ضیا لانگو، آئی جی خود وہاں موجود ہیں اور صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ وہ بند کمرے میں بیٹھ کر انتظار نہیں کریں گے ، شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہوں گے ، مزید بھی علاقے میں آپریشنز کی ضرورت پڑی تو وہ کیے جائیں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں