رانا تنویر کی مراکش کے وزیر سے ملاقات، زرعی تعاون پر اتفاق

 رانا تنویر کی مراکش کے وزیر سے ملاقات، زرعی تعاون پر اتفاق

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے رباط میں مراکش کے وزیر زراعت، ماہی گیری، دیہی ترقی اور جنگلات احمد البواری سے ملاقات کی جس میں زرعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں وزرا نے زرعی تجارت، لائیو سٹاک کی ترقی، استعداد کار میں اضافے اور تکنیکی مہارت و تجربات کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور مراکش کے درمیان زرعی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں