کراچی کا انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا

کراچی کا انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا

کراچی (سٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے حکومت کی معاشی پالیسیو ں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، آئی ایم ایف پروگرام، کراچی کے بنیادی مسائل اور ملکی سیاسی صورتحال پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 عوام مہنگائی، ٹیکسوں اور بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں، انفرااسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے، مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے 25 جولائی کو کورنگی کے الحمزہ گراؤنڈ میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا، جہاں اہم سیاسی فیصلہ کیا جائے گا۔ کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ پڑوسی ملک میں جنگ کے اثرات پاکستان کے عوام بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرپشن کا بازار گرم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا انفرااسٹرکچر تباہ حال ہو چکا ہے اور شہر کے مسائل کے حل کے لیے فیلڈ مارشل کو خصوصی ایکشن پلان مرتب کرنا ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں