گندم کی پیداوار حوصلہ افزا
اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق، رانا تنویر حسین نے ملک میں گندم کی پیداوار، دستیابی، خریداری اور مارکیٹ میں قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے وہیٹ بورڈ کے نویں اجلاس کی صدارت کی۔
صوبائی نمائندوں نے متفقہ طور پر اجلاس کو آگاہ کیا کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور کسی بھی علاقے میں گندم کی کوئی قلت نہیں ، رواں سال پاکستان میں گندم کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 13 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن زیادہ رہنے کا تخمینہ ہے ،وفاقی وزیر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطے کو مزید موثر بنائیں۔