نئی گاج ڈیم کی تعمیر ،وفاقی آئینی عدالت کل اہم مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنائے گی

 نئی گاج ڈیم کی تعمیر ،وفاقی آئینی عدالت کل اہم مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنائے گی

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت نئی گاج ڈیم کی تعمیر سے متعلق اہم مقدمے کا محفوظ فیصلہ کل 13 جولائی کو سنائے گی۔

 عدالت نے منصوبے کی لاگت میں اضافے اور ٹھیکیدار کو ادائیگیوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد 11 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔چیف جسٹس وفاقی آ ئینی عدالت جسٹس امین الدین خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی تھی، اس دوران منصوبے پر پیش رفت اور مالی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔عدالت نے نئی گاج ڈیم کی تعمیر سے متعلق عملدرآمد رپورٹ جمع نہ کرانے پر چیئرمین واپڈا کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر رکھا ہے اور ان سے وضاحت بھی طلب کی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں