بونیر:دہشتگردوں کی فائرنگ سی ٹی ڈی پولیس کا سب انسپکٹرشہید

بونیر:دہشتگردوں کی فائرنگ سی ٹی ڈی پولیس کا سب انسپکٹرشہید

بونیر (آئی این پی)پختونخوا کے ضلع بونیر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی پولیس کے سب انسپکٹرشہیدہوگئے ۔

 پولیس ذرائع کے مطابق بونیرکے نواحی علاقہ طوطالئی میں سی ٹی ڈی پولیس کے سب انسپکٹرمسکین زادہ خان ڈیوٹی کے سلسلے میں موجود تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پرفائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ حملہ آورفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں